تحقیقات کر رہے ہیں گل پلازا کے دروازے آگ لگنے کے بعد کیوں نہیں کھولے گئے: ایس ایس پی سٹی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550275_9490455_GulPlaza3_updates.jpg—فائل فوٹو
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سٹی عارف عزیز نے کہا ہے کہ گل پلازا میں آتشزدگی کے مقدمے کے اندراج کے بعد بیانات حاصل کر لیے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ گل پلازا آتشزدگی سے متعلق ایک ڈی وی آر ملا ہے، جس سے تفتیش میں مدد حاصل کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-25/1550270_101712_updates.jpg
گل پلازا میں سرچ آپریشن مکمل، کل عمارت سیل کی جائے گی
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کراچی جنوبی جاوید نبی کھوسو نے گل پلازا آتشزدگی کے 8 ویں دن سرچ آپریشن مکمل ہونے کا اعلان کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ پلازا کے دروازے کیوں بند کیے گئے؟ آگ لگنے کے بعد کیوں نہیں کھولے گئے، اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
عارف عزیز نے مزید کہا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد بیانات لینے کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کے لوگوں کے، چوکیداروں کے، سب کے بیانات حاصل کر لیے ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ غفلت اور لاپروائی سامنے آنے پر تمام پہلو سامنے لائے جائیں گے۔
Pages:
[1]