قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے گی؟ مشاورت کے لیے محسن اور شہباز کی آج ملاقات متوقع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550358_9465351_t20_updates.jpgقومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گی یا نہیں، مشاورت کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات متوقع ہے۔
اس حوالے سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، اس کے باوجود ملین ڈالر سوال برقرار ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، آئی سی سی کا دوہرا معیار مسترد کرتا ہے۔ حکومت کے فیصلے پر مِن و عَن عمل کریں گے۔
اس سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مشاورتی عمل جاری ہے، جو بھی فیصلہ ہوگا، اُس سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
Pages:
[1]