slotcosino Publish time 2026-1-26 14:54:55

چین کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کا ارادہ نہیں: کینیڈین وزیراعظم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550457_335005_01_updates.jpgفائل فوٹو

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ایک بیان میں مارک کارنی نے کہا کہ چین کے ساتھ حالیہ معاہدہ چند شعبوں میں ٹیرف میں کمی تک محدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین یا کسی نان مارکیٹ اکانومی کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل کا ارادہ نہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549995_074758_updates.jpg
ٹرمپ کی کینیڈا پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے معاہدہ کرنے کی صورت میں کینیڈا پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کینیڈین وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی کے بعد سامنے آیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کی صورت میں کینیڈا پر بھاری ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اگر کینیڈین وزیر اعظم کارنی سمجھتے ہیں کہ وہ چینی مصنوعات امریکا بھیجنے کے لیے کینیڈا کو چین کا ڈراپ پورٹ بنا دیں گے تو وہ سخت غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چین کینیڈا کو مکمل طور پر نگل جائے گا، کینیڈا کے کاروبار، سماجی ڈھانچے، طرز زندگی کو تباہ کر دے گا۔
Pages: [1]
View full version: چین کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کا ارادہ نہیں: کینیڈین وزیراعظم