slotcosino Publish time 2026-1-26 16:52:26

امریکی یونیورسٹی نے اعلیٰ ایرانی عہدیدار کی بیٹی کو برطرف کردیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550481_4686280_03_updates.jpgفوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا کی ایموری یونیورسٹی نے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی بیٹی کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علی لاریجانی کی بیٹی فاطمہ اردشیر لاریجانی امریکا کی ایموری یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول بطور اسسٹنٹ پروفیسر ملازمت کر رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاطمہ اردشیر لاریجانی اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ہیماٹولوجی اور میڈیکل آنکولوجی پڑھا رہی تھیں۔ ان کا نام اب فیکلٹی کی ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549923_102155_updates.jpg
اسرائیل ایران پر حملے کا موقع تلاش کر رہا ہے، ترکیے کا کشیدگی بڑھنے کا انتباہ

ترک وزیرِ خارجہ حاقان فدان نے کہا ہے کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ اسرائیل ایران پر حملے کا موقع تلاش کر رہا ہے جو خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف لے جا سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وِن شپ کینسر انسٹی ٹیوٹ نے معلومات شامل کیے بغیر تصدیق کی کہ ایک ڈاکٹر جو ایرانی حکومت کے ایک اعلیٰ اہلکار کی بیٹی ہے، اب ایموری کی ملازم نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو ایموری یونیورسٹی کے باہر درجنوں ایرانی نژاد امریکیوں نے احتجاج کیا تھا، جس میں ایران میں احتجاجی مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے تناظر میں ڈاکٹر فاطمہ اردشیر لاریجانی کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔

چند روز قبل امریکی ایوان نمائندگان کے رکن ارل کارٹر نے یونیورسٹی حکام کو ایک خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ فاطمہ لاریجانی کو برطرف کیا جائے اور ان کا میڈیکل لائسنس بھی منسوخ کیا جائے۔
Pages: [1]
View full version: امریکی یونیورسٹی نے اعلیٰ ایرانی عہدیدار کی بیٹی کو برطرف کردیا