slotcosino Publish time 2026-1-26 16:52:27

ایران: پرتشدد مظاہروں میں ہلاک شہریوں کی تعداد 30 ہزار ہوسکتی ہے، وزارت صحت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550482_5863042_%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86_updates.jpgفوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

ایران کے محکمہ صحت کے حکام نے دعویٰ کیا کہ ملک میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 30 ہزار ہوسکتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ 8 اور 9 جنوری کو پُرتشدد مظاہروں میں ایران کی سڑکوں پر 30 ہزار سے زائد لوگ مارے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت صحت کے دو اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہروں پر شدید فائرنگ کی، اس دوران لاشیں اٹھانے کے لیے گاڑیاں کم پڑ گئی تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549314_103901_updates.jpg
حالیہ مظاہروں کے دوران 3,117 افراد جاں بحق ہوئے: ایران

ایران کی لیگل میڈیسن آرگنائزیشن کی جانب سے گزشتہ شام جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 1 سو 17 افراد جان بحق ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایران کے محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ لاشیں اٹھانے کے لیے ریاست کے پاس باڈی بیگز کا ذخیرہ بھی ختم ہوچکا تھا، 8 اور 9 جنوری کو لاشیں اٹھانے کے لیے بڑے ٹریلرز کا استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب امریکا میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایران میں 5 ہزار 459 اموات کی تصدیق کی اور مزید 17 ہزار 31 افراد سے متعلق تفتیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کی لیگل میڈیسن آرگنائزیشن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 117 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
Pages: [1]
View full version: ایران: پرتشدد مظاہروں میں ہلاک شہریوں کی تعداد 30 ہزار ہوسکتی ہے، وزارت صحت