خیبرپختونخوا: برفباری میں پھنسے 3 ہزار 10 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550461_9352185_%DB%8C%DA%86%D8%B9_updates.jpgفائل فوٹوخیبر پختونخوا میں برفباری کی وجہ سے پھنس جانے والے 3 ہزار 10 افراد کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ 3 روز میں برف میں پھنسی 942 گاڑیوں کو نکال کر ٹریفک بحال کیا گیا اور سیکڑوں متاثرہ افراد کو موقع پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-23/1549441_124447_updates.jpg
وادی تیراہ: برفباری میں پھنسے افراد کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بہت زیاہ برفباری ہوئی ہے، وہاں کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں جنھیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ریسکیو حکام کے مطابق صوبے میں 60 اہم سڑکیں اور شاہراہیں ہیوی مشینری کے ذریعے کلیئر کی گئیں، ریسکیو آپریشن میں 535 اہلکاروں اور 190 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں برفباری سے متاثرہ اضلاع میں 32 عارضی ریسکیو پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
Pages:
[1]