کراچی: گارڈن میں کارروائی، 2 بھتہ خور ہلاک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550491_8180926_05_updates.jpgفائل فوٹوکراچی کے علاقے گارڈن میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ اور سندھ رینجرز نے دو بھتہ خوروں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت حسن عرف بیلچہ اور تنویر عرف تیتر کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزمان کا تعلق بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا اور زاہد لاڈلہ گروپ سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان سولجر بازار اور جمشید ٹاؤن میں بھتہ خوری میں ملوث تھے، ملزمان کاروباری مراکز، دکانداروں، بلڈرز اور ریسٹورینٹس سے بھتہ لیتے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-11/1545577_040853_updates.jpg
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث راکھا ڈکیت گروہ کے 4 ملزمان گرفتار
کراچیپاکستان رینجرز نے گودھرا اور سیکٹر 11جی سے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان بھتہ نہ دینے پر فائرنگ اور خوف و ہراس پھیلانے میں ملوث رہے، ملزمان اسٹریٹ کرائم کی 300 سے زائد وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔
ترجمان سندھ رینجرز نے یہ بھی کہا کہ ہلاک ملزمان عادی مجرم تھے، متعدد بار جیل جا چکے تھے۔
Pages:
[1]