یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں توسیع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550499_3209337_%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%8C_updates.jpgفائل فوٹولاہور کی سیشن کورٹ نے آن لائن جوئے کی پرموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے عبوری ضمانت کی سماعت کی۔ ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر رجب بٹ اور ندیم مبارک عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزم رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ جمع کروانے کی مہلت دے رکھی تھی۔
Pages:
[1]