slotcosino Publish time 2026-1-26 18:10:14

مری میں ایک بار پھر گہرے بادل داخل، خون جما دینے والی سردی کا راج

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550492_5868160_06_updates.jpg

ملکہ کوہسار مری میں ایک دفعہ پھر سے گہرے بادلوں کی انٹری ہو گئی، وادی میں خون جما دینے والی سردی کا بھی راج ہے۔

محکمۂ موسمیات نے آج سے مری میں برفباری کے نئے اسپیل کا امکان بھی ظاہر کر دیا ہے۔

ڈی پی او مری ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق آج شام سے کل شام تک مری میں شدید برفباری کا امکان ہے، سیاح اور شہری رات کے وقت مری کا سفر کرنے سے مکمل گریز کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550492_995307_06-01_updates.jpghttps://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550492_861675_06-02_updates.jpg

انہوں نے کہا کہ درجۂ حرارت گرنے سے سڑکوں پر برف شیشے جیسی سخت تہہ بن سکتی ہے، ٹائروں پر ’اسنوچین‘ کے بغیر کسی گاڑی کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی۔ دھند اور برفباری میں فوگ لائٹس اور ہیزرڈ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-26/1550386_050334_updates.jpg
مری کی برف باری، انتظامیہ اور فوج کی خدمات اور انتظامات کا آنکھوں دیکھا حال

انصار عباسیاسلام آباد … دو روز قبل ایک طویل... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا تھا کہ مری روانگی سے قبل گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں، مکینیکل فٹنس چیک کرلیں۔ بریک، وائپرز، ہیٹر اور ڈی فوگر کا درست ہونا یقینی بنائیں، مری میں برف والی سڑکوں پر رفتار کم اور اگلی گاڑی سے 50 میٹر دور رہیں۔

ڈی پی او مری نے کہا کہ گاڑی میں ہیٹر چلے تو شیشے کھلے رکھیں، آکسیجن کی کمی جانی نقصان کرسکتی ہے، شاہراہوں یا ڈھلوانوں پر گاڑی پارک نہ کریں تاکہ برف ہٹانے میں رکاوٹ نہ ہو، چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
قلات، زیارت، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، کان مہتر زئی میں پھر سے برفباری شروع

قلات، زیارت، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، کان مہتر زئی میں پھر سے برفباری شروع ہو گئی ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ملانے والے این 50 کے بعض مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ہے، ہیوی مشینری سے برف ہٹانے کام جاری ہے۔
بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے نے کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں ممکنہ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔

12 گھنٹوں میں کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
دیامر، بابو سر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ پر برفباری، نظام زندگی متاثر

دیامر، بابو سر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برفباری سے نظام زندگی متاثر ہو گیا ہے، بالائی وادیوں کی رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ نانگاپربت اور بابوسر ٹاپ پر 10 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔

این ایچ اے کے حکام کے مطابق کوئٹہ کی مختلف شاہراہوں پر برفباری کے بعد برف ہٹانے اور نمک کے چھڑکاؤ کا کام جاری ہے، برفباری کے دوران اور بعد مین شاہراہوں پر ٹریفک بحال رکھی جا رہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: مری میں ایک بار پھر گہرے بادل داخل، خون جما دینے والی سردی کا راج