کراچی: سانحہ گل پلازا کے بعد عمارت کو سیل کرنے کا عمل شروع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550503_8549340_%DA%AF%D8%A6%D9%84_updates.jpgفائل فوٹوکراچی میں سانحہ گل پلازا کے بعد عمارت کو سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
عمارت کے اطراف لوہے کی شٹرنگ لگانے کا کام جاری ہے، ٹیکنیکل ٹیم نے عمارت کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق پہلے عمارت کی بیسمنٹ میں آگ لگی، بیسمنٹ میں موجود داخلی اور خارجی راستوں پر تالے لگے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے ویڈیوز اور دیگر شواہد سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/magazine/2026-01-24/1549940_021028_updates.jpg
گلوں اور رنگوں سے بھرا پلازا جل گیا
کراچی کئی دہائیوں سے ہر تھوڑے عرصے بعد کسی سانحے کا شکار ہوتا آرہا ہے جس کی چند بنیادی وجوہات ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
گل پلازا میں آگ 17 جنوری کی شپ سوا 10 بجے لگی تھی، آگ سے 1200 دکانیں متاثر ہوئیں اور ایک حصہ زمین بوس ہوا۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو مجموعی طور پر 79 لاپتہ افراد کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 73 لاشوں کی باقیات برآمد کی جاچکی ہیں، 23 کی شناخت مکمل کر کے انہیں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Pages:
[1]