سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 6500 روپے کا اضافہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550497_1945183_07_updates.jpgفائل فوٹوملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 6 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 6500 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 576 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 46 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-21/1549012_020735_updates.jpg
پاکستان میں پہلی بار سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ ہوگیا
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونا 12ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے تولہ ہوگیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت پہلی بار 5 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی۔
واضح رہے کہ رواں سال سونے کی قیمت میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Pages:
[1]