بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیری عوام کا یوم سیاہ منانا مزاحمت کا نشان بن گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550504_3077092_%DA%A9%D8%B4%D9%85%DB%8C%D8%B1_updates.jpgفائل فوٹوبھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیری عوام کا یوم سیاہ منانا مزاحمت کا نشان بن گیا ہے۔
26 جنوری بھارت کا یوم جمہوریہ ہے اور اس دن مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ کشمیریوں کے نزدیک یہ 26 جنوری 1950 کی غیرقانونی آئینی نفاذ کی یاد دہانی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-01-26/1550362_033527_updates.jpg
بھارتی یوم جمہوریہ پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی نمائش کا اعلان
نئی دہلیبھارتی یوم جمہوریہ پر طویل فاصلے تک مار... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ہر سال 26 جنوری کو مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن اور پُرامن احتجاج دیکھنے میں آتا ہے۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں وادی نیلم میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے آزادی چوک تک بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی، طلبہ، وکلاء اور سیاسی وسماجی کارکنوں نے شرکت کی
Pages:
[1]