شانزے علی روحیل کے بھارتی ملبوسات پر شیخ روحیل اصغر کی وضاحت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550508_1942387_%DA%BE%DA%AF%DA%BE%D8%B4_updates.jpg— فائل فوٹو
حال ہی میں ہونے والی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز و کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر اور ن لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے علی روحیل کی شادی کا چرچہ تاحال جاری ہے۔
سوشل میڈیا صارفین شادی کے مختلف پہلوؤں، خصوصاً اسٹائلنگ، ملبوسات اور دیگر وائرل لمحات پر کھل کر تبصرے کر رہے ہیں، بالخصوص دلہن شانزے علی روحیل کے مہندی اور بارات کے ملبوسات زیرِ بحث رہے، کیونکہ یہ ملبوسات بھارتی ڈیزائنرز کے تیار کردہ تھے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق ان کا مہندی کا لباس سبیاساچی مکھرجی جبکہ بارات کی ساڑھی ترون تہلیانی نے ڈیزائن کی تھی۔ بعض مداحوں نے بھارتی ڈیزائنرز کی ویب سائٹس پر جا کر ان ملبوسات کی قیمتوں کا بھی اندازہ لگایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-24/1549916_095647_updates.jpg
شانزے اور جنید کی لوو میرج تھی یا ارینجڈ؟ شیخ روحیل اصغر نے پردہ اٹھا دیا
شیخ روحیل اصغر نے ایک پوڈکاسٹ میں شانزے علی روحیل اور جنید صفدر کے رشتے اور شادی سے متعلق اہم تفصیلات بتائیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اب حال ہی میں جنید صفدر کے سسر اور شانزے علی روحیل کے دادا شیخ روحیل اصغر نے ان ملبوسات پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے روحیل اصغر نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی پر خرچ ہونے والی رقم پر کیوں ناراض ہیں۔ میں نے اپنی حیثیت کے مطابق کیا جو کچھ کیا۔ میں نے کسی سے کچھ لیا؟
انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے حقیقت سے واقف نہیں ہیں، لوگ اس بات پر اعتراض کر رہے ہیں کہ شادی کے ملبوسات بھارتی ڈیزائنرز کے تھے، جبکہ انہیں یہ علم نہیں کہ شانزے کی پُھوپھی، یعنی میری چھوٹی بیٹی، پاکستان کی بڑی ڈریس ڈیزائنرز میں سے ایک ہے اور کئی لوگ ان سے اپنے لباس تیار کرواتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549298_091542_updates.jpg
اشرافیہ کے بچوں کی شادیوں میں بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات؟ خالد انعم نے اہم سوال اُٹھا دیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکار خالد انعم نے بھارت سے تجارت سے متعلق اہم سوال اُٹھا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے مزید کہا کہ میں ایسے بیمار ذہن رکھنے والوں پر افسوس کرتا ہوں اور مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ اس طرح کی باتوں پر کیوں بحث کرتے ہیں۔
روحیل اصغر کے مطابق لوگوں کو یہ رویہ ترک کر دینا چاہیے، کیونکہ جو کچھ آج وہ کہہ رہے ہیں، کل وہی باتیں ان کی طرف بھی لوٹ سکتی ہیں۔
Pages:
[1]