slotcosino Publish time 2026-1-26 20:46:46

سارا انعام قتل کیس: سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی والدہ کی بریت کیخلاف اپیل میں نوٹس جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550520_6830531_10_updates.jpg—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سارا انعام قتل میں سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی والدہ کی بریت کے خلاف اپیل میں نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ثمینہ شاہ کی بریت کی درخواست پر پہلے فیصلہ کیا جائے، جس جگہ قتل ہوا اس جگہ ثمینہ شاہ موجود تھیں۔

جسٹس انعام امین منہاس نے وکیل سے سوال کیا کہ ثمینہ شاہ کا کردار کیا تھا؟

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ثمینہ شاہ نے پولیس کو بلایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-12-14/1299507_094229_updates.jpg
سارہ انعام قتل: ملزم شاہنواز امیر کو سزائے موت، 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ جی ثمینہ شاہ نے ہی پولیس کو بلایا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میں پہلے بریت کی درخواست پر دلائل دینا چاہوں گا

جسٹس ارباب محمد طاہر نے سوال کیا کہ آپ ہمیں بتا دیں آپ کے پاس کون سا اہم ثبوت ہے؟

جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ گھر میں اور کون موجود تھا؟

وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ گھر میں اس وقت ملازم بھی موجود تھے، پہلے بریت پر دلائل ہوئے تو مرکزی کیس پر اثر پڑے گا۔

عدالت نے سارا انعام قتل کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ستمبر 2022 کو سارا انعام کو اُن کے شوہر شاہنواز امیر نے قتل کر دیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: سارا انعام قتل کیس: سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی والدہ کی بریت کیخلاف اپیل میں نوٹس جاری