slotcosino Publish time 2026-1-26 20:46:46

بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا: اسد قیصر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550523_5808423_11_updates.jpg—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ مذاکرات کی پہلی شرط بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت ہی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا نواز شریف کے بغیر مسلم لیگ (ن) کچھ فیصلہ کر سکتی ہے؟ کیا آصف زرداری یا بلاول بھٹو کے بغیر پیپلز پارٹی کوئی فیصلہ کرے گی؟

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ یہ ناسمجھی ہوگی کہ بانی سے مشاورت یا ملاقات کے بغیر ہی کوئی فیصلہ ہو، جب تک ملاقات نہیں ہو گی تب تک کوئی بھی چیز آگے نہیں بڑھ سکتی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-12/1545792_121523_updates.jpg
میثاق جمہوریت پر ہر ایک سے بات کرسکتے ہیں، اسد قیصر

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت پر ہم ہر ایک سے بات کرسکتے ہیں ،آئین اور قانون ہمیں اجازت دیتا ہے کہ ہم جلسے کریں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی ایک آئینی اور قانونی ضرورت تھی، اپوزیشن لیڈر کے بغیر اسمبلی چل نہیں سکتی، اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن کی یکساں حیثیت ہے، آئین اس پر واضح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز سے متعلق بل ہماری سیاسی سوچ اور بیانیہ کے خلاف نہیں ہوگا، ہمارے صوبے کے اختیار سے بڑھ کر کوئی بھی چیز بل میں نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کو کمزور یا پوزیشن کمپرومائز کرنے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوگا، جو بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اسی کے مطابق یہ بل پاس ہوگا، اگر دائیں بائیں سے کوئی کوشش ہوتی ہے تو ہم ایسا بل پاس نہیں ہونے دیں گے۔
Pages: [1]
View full version: بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا: اسد قیصر