کراچی پریس کلب پر احتجاج، مختلف مقامات پر ٹریفک جام
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550543_9119302_traffic-jam_updates.jpgکراچی پریس کلب پر احتجاج کے باعث پولیس نے پریس کلب جانے والی سڑک کو بند کردیا ہے۔
سڑک بند کیے جانے کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ اور صدر میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔
ایمان مزاری کی گرفتاری کیخلاف سول سوسائٹی کے پریس کلب پر احتجاج کے باعث پولیس نے رکاوٹیں لگا کر سڑک بند کردی، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایم ٹی خان روڈ سلطان آباد ٹریفک چوکی سے پی آئی ڈی سی چوک تک ٹریفک کی روانی متاثر ہے، ٹریفک کو سلطان آباد چوکی سے مائی کلاچی روڈ بوٹ بیسن کی طرف بھیج رہے ہیں۔
Pages:
[1]