سانحہ گل پلازا، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا سندھ اسمبلی نہ چلنے دینے کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-26/1550544_2587165_AliKhursheedi_updates.jpgفائل فوٹواپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے سانحہ گل پلازا پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تک صوبائی اسمبلی نہ چلنے دینے کا اعلان کردیا۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی خورشیدی نے کہا کہ اسمبلی میں سانحہ گل پلازہ پر بات کرنےکی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 دن گزر گئے لیکن سوالات کے جوابات نہیں مل رہے، صوبائی حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی مسترد کرتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر عوام ہمارا ساتھ دیں، جب تک سانحہ گل پلازا پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سب اچھا ہے کی پالیسی پر اسمبلی نہیں چلے گی، کھلم کھلا بول رہے ہیں اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔
علی خورشیدی نے یہ بھی کہا کہ 10دن ہوگئے لیکن لاشیں نہیں ملیں، ہم کہتے ہیں جو ذمے دار ہے، اسے سزا دی جائے۔
Pages:
[1]