slotcosino Publish time 2026-2-12 15:41:39

پی ایس ایل 11 کے میچز پشاور میں بھی کروانے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 2026 کے میچز پشاور میں بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر غور کے لیے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران کیا گیا۔



اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی حکومت کے نمائندوں اور سینئر سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں https://img.express.pk/media/images/untitled-2026-02-09t205221-9541770653051-0/untitled-2026-02-09t205221-9541770653051-0-100x90.webp

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین نے ٹیم کی جرسی متعارف کرا دی https://img.express.pk/media/images/pz1770728476-0/pz1770728476-0-100x90.webp

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ کا اعلان https://img.express.pk/media/images/untitled-2026-02-09t203812-5951770651611-0/untitled-2026-02-09t203812-5951770651611-0-100x90.webp

ملطان سلطانز نیلامی کے بعد پی ایس ایل کی تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم بن گئی



اجلاس کے حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان، مشیر خزانہ مزمل اسلم اور وزیر قانون آفتاب عالم نے بتایا کہ اجلاس میں معیشت اور لاء اینڈ آرڈر سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

واضح رہے کہ پشاور میں قائم عمران خان (ارباب نیاز) اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور فلڈ لائٹس کا کام حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے اور اس کی وجہ پی ایس ایل کے میچز سمیت انٹرنیشنل میچز کا انعقاد بھی ہے۔
Pages: [1]
View full version: پی ایس ایل 11 کے میچز پشاور میں بھی کروانے کا فیصلہ