slotcosino Publish time 2026-2-12 15:48:06

چینی بلاگر نے سم کارڈز میں سے 16 تولے سونا نکال لیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-03/1553004_1817650_7_updates.jpg
فوٹو — سوشل میڈیا

چین کے ایک شہری نے سم کارڈز میں سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سم کارڈز کو عام طور پر موبائل فون کنیکٹیویٹی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن چین کے صوبے گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور بلاگر نے ان سے بھاری مقدار میں سونا برآمد کرنے کا دعویٰ کر کے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔




چینی بلاگر نے اپنے اس اقدام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے جو کہ وائرل ہو گئی ہے۔

چینی بلاگر نے بتایا ہے کہ میں نے سم کارڈ کی چپس اور دیگر الیکٹرانک پرزوں سے تقریباً ساڑھے 16 تولے سونا نکالا ہے جس کی قیمت 84 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-02/1552643_012716_updates.jpg
بے گھر شخص کو چاولوں میں ہڈیاں ملا کر دینا سوشل میڈیا انفلوئنسر کو مہنگا پڑ گیا

ملائیشیا کی ایک عدالت نے 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر تانگ سی لک پر 12ہزار 800 ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

چینی بلاگر نے دعویٰ کیا کہ میں نے سونا اکٹھا کرنے کے لیے پیچیدہ کیمیائی اور تکنیکی عمل کا استعمال کیا۔

چینی بلاگر نے یہ بھی بتایا ہے کہ میں نے صرف سم کارڈز پر ہی انحصار نہیں کیا بلکہ ٹیلی کمیونیکیشن کے دیگر آلات میں ملنے والی گولڈ پلیٹڈ چپس کو بھی سونا نکالنے کے لیے استعمال کیا۔
Pages: [1]
View full version: چینی بلاگر نے سم کارڈز میں سے 16 تولے سونا نکال لیا