پاکستان سے شکست کے بعد نیدرلینڈز کے بولر کا بڑا بیان
نیدرلینڈز کے بولر پال وین میکیرن نے پاکستان سے شکست کے بعد کہا ہے کہ آج کا کھیل پاکستان نہیں جیتا بلکہ ہم خود اپنے آپ کے خلاف ہار گئے ہیں۔پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کولمبو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اوپنر میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دی۔
مزید پڑھیں https://img.express.pk/media/images/untitled-2026-02-07t191901-5221770473942-0/untitled-2026-02-07t191901-5221770473942-0-100x90.webp
یادگار اننگز کھیلنے کے بعد فہیم اشرف کا بیان سامنے آگیا
میچ کے متعلق بات کرتے ہوئے وین میکیرن کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈز آج بہتر ٹیم تھی بالخصوص بولنگ ڈیپارٹمنٹ میں۔ نیدرلینڈز جیت کی مستحق تھی اور ٹیم کو آج پاکستان کو شکست دینی چاہیے تھی۔ یہ شرمناک ہے لیکن جو ہے وہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اس بات پر تعریف بنتی ہے کہ وہ گیم کو آگے تک لے کر گئے۔ شاید نیدرلینڈز کو بھی ایسا کرنا چاہیے تھا۔
Pages:
[1]