ایمنسٹی انٹرنیشنل کا پاکستان میں طلبہ یونینز پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555528_3515282_Amnesty-International_updates.jpgانسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے طلبہ یونینز پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا پاکستان میں طلبہ یونینز پر پابندی کے 42 سال بعد بھی لاکھوں طلبہ کےحقوق معطل ہیں، طلبہ یونین پر پابندی شہری سیاسی حقوق کے انٹرنیشنل کوینینٹ کے آرٹیکل21 کی خلاف ورزی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا پاکستان میں طلبہ یونین پر پابندی آزادی تنظیم کے آرٹیکل22 اور آزادی اظہار کے آرٹیکل 19 کے خلاف ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا طلباء یونینز آزاد اور جامع کیمپس کے لیے ضروری ہیں۔
Pages:
[1]