حماس کا اسرائیل سے رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-30/1551840_7977610_Hamas3_updates.jpgحماس نے اسرائیل سے غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کھولنےکا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ سے خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے مطالبہ کیا کہ رفح کراسنگ کو دونوں اطراف سے فوری کھولا جائے، غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-28/1551170_091900_updates.jpg
حماس نے غزہ کا انتظام فلسطینی کمیشن کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی
حماس نے غزہ کی پٹی کا انتظام فلسطینی کمیشن کے حوالے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حماس نے کہا غزہ کے انتظام کے لیے ٹیکنوکریٹ فلسطینی کمیٹی کو تعینات کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی میں حماس کا بڑا کردار تھا، لگ رہا ہے کہ اب حماس غیر مسلح ہونے جا رہی ہے۔
Pages:
[1]