slotcosino Publish time 2026-2-12 17:04:02

میزائل پروگرام پر کوئی بات نہیں ہوگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555794_9341789_News4_updates.jpg
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، چاہے امریکا کے ساتھ مذاکرات ہوں یا دباؤ بڑھایا جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر، علی شمخانی نے اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ ایران کی میزائل صلاحیتیں ناقابلِ مذاکرات ہیں، ایران صرف جوہری پروگرام پر بات کرنے کو تیار ہے، دفاعی صلاحیتوں پر نہیں۔

ایران کی جانب سے یہ مؤقف عمان میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے حالیہ بالواسطہ مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ مذاکرات میں ایران کے میزائل پروگرام اور خطے میں اس کے اتحادیوں پر بھی بات ہو جبکہ ایران اس مطالبے کو مسترد کر رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555576_014231_updates.jpg
نتین یاہو کو بتایا ہے ایران سے ڈیل ترجیح ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات مثبت رہی، انہیں بتایا ہے کہ ایران سے ڈیل ترجیح ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے پُرامن ہونے کا ثبوت دینے کو تیار ہے مگر غیر ضروری اور حد سے زیادہ مطالبات قبول نہیں کیے جائیں گے۔

اِن کا کہنا تھا کہ ایران جارحیت کے آگے نہیں جھکے گا تاہم خطے میں امن کے لیے بات چیت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات پر ملے جلے بیانات دیے ہیں۔

اُنہوں نے ایک طرف بات چیت کو مثبت قرار دیا ہے تو دوسری جانب فوجی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں ایران کی جانب دوسرا بحری جہاز بھیجنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: میزائل پروگرام پر کوئی بات نہیں ہوگی: ایران کا دو ٹوک مؤقف