slotcosino Publish time 2026-2-12 17:04:03

خاتون کا 20 سال گزرنے کے باوجود فلیٹ کا قبضہ نہ ملنے پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555801_7106066_7_updates.jpg---فائل فوٹو

کراچی کی خاتون نے 20 سال گزرنے کے باوجود فلیٹ کا قبضہ نہ ملنے پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں بلڈر کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار شاہدہ بیگم نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی کے علاقے صدر میں 2006ء میں فلیٹ بک کرایا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-11-26/1414845_023035_updates.jpg
سندھ ہائیکورٹ کا آئینی درخواستوں سے متعلق اعلامیہ جاری

سندھ ہائی کورٹ نے آئینی درخواستوں سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فلیٹس تعمیر ہوچکے ہیں لیکن ان کی موکلہ کو تاحال اپنے فلیٹ کا قبضہ نہیں دیا جا رہا۔

دوسری جانب بلڈر کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ قبضہ دینے کو تیار ہیں تاہم ابھی تک کنٹونمنٹ بورڈ سے بلڈنگ پلان کی منظوری نہیں ملی۔

سندھ ہائیکورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ کراچی سے جواب طلب کرلیا۔
Pages: [1]
View full version: خاتون کا 20 سال گزرنے کے باوجود فلیٹ کا قبضہ نہ ملنے پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع