slotcosino Publish time 2026-2-12 17:06:07

فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا: سینئر سیکیورٹی افسر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555554_9631795_Security-Zaraye_updates.jpgعلامتی فوٹو

سینئر سیکیورٹی افسر نے کہا ہے کہ پاکستان میں فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ احساس محرومی کے نعرے کی آڑ میں دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کو بلوچستان کی عوام پہچان چکی ہے۔

لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیکیورٹی افسر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر تمام اسپانسرڈ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ بیرونی اور اندرونی سازشی عناصر کیخلاف سخت کارروائیاں ناگزیر ہیں۔

سینئر سیکیورٹی افسر کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان بلوچ عوام اور بلوچستان کی ترقی کا دشمن ہے۔ احساس محرومی کے نعرے کی آڑ میں دہشت گردی کرنیوالے دہشت گردوں کو بلوچستان کی عوام پہچان چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے معرکہ حق میں بھارت کو شکست دی اسی طرح ہم دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-03/1553078_112851_updates.jpg
تین دن سے جاری دہشتگردی کیخلاف آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 197 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تین دنوں سے جاری دہشتگردی کے خلاف آپریشنز میں فتنہ ہندوستان کے 197 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تعلیمی اداروں کے دوروں سے یہ بات مزید واضح ہوتی ہے کہ نوجوان نسل پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ کوئی بیانیہ فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور نہیں کر سکتا، ہمارا بیانیہ صرف پاکستان ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز، فوج، پولیس یا ایف سی کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد سے مشروط ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد حملہ کے دہشت گرد کو افغانستان میں تربیت دی گئی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ آپ کی کوئی بھی سیاسی یا مذہبی سوچ ہو، اس سے فرق نہیں پڑتا، دہشت گردی کیخلاف ہمیں متحد ہونا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555534_063517_updates.jpg
سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران دلچسپ صورتحال، ارکان ہنسی نہ روک سکے

چیئرمین قائمہ کمیٹی camell کی بجائے camel یعنی اونٹ سمجھ کر بحث کرتے رہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ہمیں قومیت، لسانیت یا صوبائیت کی بنیاد پر ہر گز تقسیم نہیں ہونا بلکہ متحد رہ کر تمام فتنوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ تین سال قبل 15 سے 20 ملین لیٹر ایرانی پیٹرول، ڈیزل کی اسمگلنگ ہوتی تھی، ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ اب ختم ہوچکی ہے۔ اسمگلنگ کا پیسہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال ہوتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ گڈ گورننس ہی ایک واحد ذریعہ ہے جو دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرسکتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-02/1552645_123511_updates.jpg
سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 3 روز میں 177 دہشتگرد ہلاک

گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا: سیکیورٹی ذرائع https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ‏خیبر پختونخوا میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے بھی نیشنل ایکشن پلان ہی کنجی ہے، صوبے میں کی جانیوالی حالیہ میٹنگز خوش آئند ہے۔

ذرائع نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا پاک فوج پر حالیہ بیان انتہائی افسوسناک اور جھوٹ پر مبنی ہے، بات چیت تمام سیاسی جماعتیں کا استحقاق ہے، سیاست سے فوج کا کچھ لینا دینا نہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ قانونی اور کورٹ کیسز اور اس سے جڑے تمام معاملات کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق عدالتوں نے کرنا ہے۔
Pages: [1]
View full version: فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کے خاتمے کیلئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا: سینئر سیکیورٹی افسر