slotcosino Publish time 2026-2-12 17:06:10

موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کیساتھ کیے گئے معاہدے برقرار رہیں گے، ذرائع

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555571_927378_Net-Metering_updates.jpgفائل ایمیج

نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز سے متعلق یہ بات سامنے آئی ہے کہ موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کے ساتھ کیے گئے معاہدے برقرار رہیں گے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ نیپرا میں نئے نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز پر نظر ثانی کی درخواست جلد جمع کروا دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کے فی یونٹ پر دیگر صارفین 2 روپے 87 پیسے فی یونٹ ادا کرتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر نان نیٹ میٹرنگ صارفین پر سالانہ 270 ارب روپے بوجھ پڑ رہا ہے۔ یہ بوجھ سالانہ 11 ارب سے زائد سولر یونٹس کی بنیاد پر بنتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555536_063954_updates.jpg
نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز معاملہ، وزیراعظم کی اقلیتی رائے کو ترجیح، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسحاق ڈار نے نیپرا کی نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کی حمایت کی، اویس لغاری کی جانب سے بھی نیٹ بلنگ کی حمایت کی گئی، ذرائع https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس سے قبل وفاقی وزير برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیپرا کی جانب سے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا فوری نوٹس لے لیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاور ڈویژن نیپرا کو سولر صارفین کے کنٹریکٹ کے تحفظ سے متعلق نظرِ ثانی اپیل دائر کرے۔
Pages: [1]
View full version: موجودہ نیٹ میٹرنگ صارفین کیساتھ کیے گئے معاہدے برقرار رہیں گے، ذرائع