slotcosino Publish time 2026-2-12 17:42:48

ڈی آئی خان میں فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555539_2490979_dikhn_updates.jpgفائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان میں وانڈہ بڈھ میں دہشت گردوں نے دوران آپریشنپولیس پر فائرنگ کردی، جس سے ایس ایچ او فہیم ممتاز سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ میں ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں پولیس پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہخیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے فرض کی راہ میں شہادت کا بلند رتبہ پایا، پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے پولیس کی قربانیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ڈی آئی خان میں فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید