جوڈیشل کمیشن 14 فروری کو گل پلازا کا دورہ کرے گا، ذرائع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555807_2512068_Gul-Plaza-after-cooling_updates.jpg—فائل فوٹوجوڈیشل کمیشن 14 فروری کو گل پلازا کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن حکومتی اداروں کو تحقیقات کے لیے طلب کرنے سے قبل عمارت کا خود جائزہ لے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-20/1548726_070553_updates.jpg
گل پلازا کا پہلا مالک کون؟ دستاویز سامنے آگئیں
آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گل پلازا کا پہلا مالک کون؟ جیو نیوز نے دستاویز حاصل کرلیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کمیشن آتشزدگی کے بعد ریسکیو اور سرچ آپریشن، موجود راستوں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لےگا۔
کمیشن گل پلازا کا دورہ کرنے کے بعد متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کر کے طلب کرے گا۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن کے دورے کے بعد فائر بریگیڈ، کے ایم سی، ریسکیو ادارے، ایس بی سی اے اور دیگر اداروں کو طلب کیا جائے گا۔
Pages:
[1]