بنگلادیش: شفیق دادو السلام علیکم، ننھی بچیوں کی دری پلہ کے حق میں ویڈیو وائرل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555552_3477801_dri_updates.jpgاسکرین گریب/ فیس بکبنگلادیش امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمان نے ننھی بچیوں کی الیکشن کے حوالے سے ایک پرجوش ویڈیو شیئر کردی ہے، جس میں وہ دری پلہ کے نعرے لگاتی نظر آرہی ہیں۔
بنگلادیش میں عام انتخابات اور ریفرنڈم کیلئے ووٹ کل ڈالے جائیں گے، اس حوالے سے نہ صرف بڑے بلکہ بچے بھی کافی پرجوش نظر آرہے ہیں اور ایسی ہی دو چھوٹی بچیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554833_053902_updates.jpg
صرف ایک سال پہلے ہمیں غیر اہم سمجھا جارہا تھا، امیر جماعت اسلامی بنگلادیش
ڈاکٹر شفیق الرحمان نے مزید کہا کہ آج جماعت اکثریت کے دہانے پر کھڑی ہے، یہ عوام کی مرضی ہے، جب عوام متحد ہو جائیں تو انہیں کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بچیاں ویڈیو میں جماعت اسلامی کے انتخابی نشان دری پلہ (ترازو) کے حق میں نعرے لگاتی نظر آرہی ہیں، جس کے آخر میں انہوں نے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شفیق دادو السلام علیکم۔
جواب میں امیر جماعت اسلامی نے ان بچیوں کی ویڈیو اپنے فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وعلیکم السلام پوتیوں۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹی پوتیوں نے یہ ویڈیو بنا کر مجھے ان باکس کی ہے، انشا اللہ میں آپ سب کے ساتھ ملکر ایک مضبوط اور روشن بنگلادیش تعمیر کروں گا، تو پھر، تیار ہیں آپ لوگ؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-19/1492469_054631_updates.jpg
امیر جماعت اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمان کی طبیعت خراب، دوران تقریر گر گئے
بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ڈھاکا میں واقع سہروردی اُدیان میں پارٹی جلسے سے خطاب کے دوران شفیق الرحمان دو بار بے ہوش ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خیال رہے کہ بنگلادیش میں عام انتخابات اور ریفرنڈم کیلئے ووٹ کل 12 فروری کو ڈالے جائیں گے
چیف الیکشن کمشنر بنگلادیش کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل شفاف، آزاد اور غیرجانبدار بنانے کیلئے اقدامات مکمل کر لیے، شفافیت ہمارے انتخابات کا مرکزی نکتہ ہیں، پارلیمنٹ 300 براہِ راست منتخب نشستوں پر مشتمل ہے۔
بنگلادیش کے رجسٹرڈ 129ملین سے زائد ووٹرز میں سے تقریباً 44 فیصد، نوجوان ووٹرز شامل ہیں، مخصوص خواتین نشستیں جماعتی تناسب سے الاٹ کی جاتی ہیں، پارلیمنٹ کی آئینی مدت 5 سال ہے۔
Pages:
[1]