اردوان کا ایسا قدم جو آج تک کوئی ترک لیڈر نہ اٹھا سکا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555529_6105950_GAZA-NEW-2_updates.jpgترک صدر رجب طیب اردوان کی خصوصی دعوت پر ایسکی شہر کے ضلع میحال غازی کی میئر زینب گونیش آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ اجلاس میں شریک ہوئیں، جہاں وہ صدر کے ہمراہ نشست پر براجمان ہوئیں۔
ان کی آمد پر ایوان تالیوں سے گونج اٹھا جبکہ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایسکی شہر سے تعلق رکھنے والی سو خواتین بھی سفید دوپٹے اوڑھے اجلاس میں شریک ہوئیں۔
صدر اردوان نے اپنے خطاب میں زینب گونیش کو اناطولیہ کی روایتی وقار کی نمائندہ قرار دیتے ہوئے 28 فروری کے دور کی “فاشسٹ اور متکبر ذہنیت“ کی شدید مذمت کی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555529_6307930_GAZA-new_updates.jpg
انہوں نے کہا کہ ماضی میں باحجاب خواتین کے حقوق سلب کرنے والی پابندیوں کو کبھی قبول نہیں کیا گیا اور نہ آئندہ کیا جائے گا۔ صدر نے واضح کیا کہ خواتین کو نشانہ بنانے یا ماضی کی قدغنوں کو زندہ کرنے کی کسی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران میئر زینب گونیش صدر کے خطاب کے وقت آبدیدہ ہو گئیں۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں اپنے لباس کے باعث تنقید کی زد میں آنے کے بعد صدر اردوان نے انہیں ٹیلیفون کر کے حمایت کا یقین دلایا تھا اور گروپ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔
یہ اجلاس ترکیہ میں خواتین کی سماجی و سیاسی نمائندگی اور ماضی کی پابندیوں کے خلاف حکومتی مؤقف کی تجدید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Pages:
[1]