وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی: شفیع جان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555524_539948_Shafi-Jaan_updates.jpgمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور سہیل آفریدی کی ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی۔
چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور سہیل آفریدی کی ملاقات میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔
شفیع جان نے کہا کہ سہیل آفریدی نے وزیراعظم کو دہشتگردی سے متعلق زمینی حقائق سے آگاہ کیا، ملاقات میں سہیل آفریدی نے وفاق کے ذمے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553544_025304_updates.jpg
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات کافی تناؤ والی رہی: مزمل اسلم
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نیشنل ایشوز پر میٹنگ میں عدم شرکت پر تنقید کی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کور کمانڈر اور وزیر داخلہ کی موجودگی میں بھی سہیل آفریدی نے دہشت گردی کا مسئلہ اٹھایا۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہمیں تشویش ہے۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ نئے احتجاج کےلیے کنٹینر تیار کیا گیا ہے۔ کنٹینر کا رخ کسی بھی وقت کسی بھی شہر کی جانب مڑ سکتا ہے۔
Pages:
[1]