slotcosino Publish time 2026-2-12 18:22:19

پاکستان میں یکم رمضان المبارک کس دن ہو گی؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555495_3985023_ra_updates.jpg— فائل فوٹو

ملک میں ​رمضان المبارک 1447ھ کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہو گی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، ​18 فروری کی شام ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ​سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 24 منٹ ہے جبکہ ​پنجاب میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 8 منٹ تک ہو گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554732_090402_updates.jpg
رمضان 2026ء: کن ممالک میں روزے دار سب سے طویل اور مختصر روزے رکھیں گے؟

نیا کے مختلف حصوں میں روزے کے اوقات سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

محکمۂ موسمیات کے مطابق ​بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 47 منٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ​خیبر پختون خوا میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 13 منٹ تک رہے گا اور ​آزاد کشمیر میں چاند دیکھنے کا وقت شام 6 بج کر 58 منٹ پر ختم ہو گا۔

علاوہ ازیں ​گلگت بلتستان میں رویتِ ہلال کا وقت شام 6 بج کر 53 منٹ تک ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان میں یکم رمضان المبارک کس دن ہو گی؟