slotcosino Publish time 2026-2-12 18:22:24

پاکستان کے دوسرے مقامی سیٹلائٹ EO-2 کی کامیاب لانچنگ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555819_839725_PhotoShare-lines_updates.jpg
---اسکرین گریب

سپارکو نے چین کے یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے لانچ کر دیا۔

ترجمان کے مطابق یہ سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سپارکو کا EO-2 لانچ ملکی خلائی مہارت کی علامت ہے اور یہ منصوبہ بندی اور وسائل کے انتظام کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-09-23/1512683_054719_updates.jpg
سپارکو نے سیٹلائٹ سے چلنے والا ٹیلی میڈیسن حل پیش کر دیا

اسلام آ باد پاکستان کا قومی خلائی ادارہ، اسپیس... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیٹلائٹس کے بیڑے میں اضافے سے مشاہدات کے تسلسل اور درستگی میں بہتری آئے گی۔

ترجمان کے مطابق یہ سیٹلائٹ حکمرانی، آفات کے انتظام اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوگا۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ مقامی EO-2 پاکستان کی سیٹلائٹ تیاری میں خود انحصاری کا مظہر ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان کے دوسرے مقامی سیٹلائٹ EO-2 کی کامیاب لانچنگ