slotcosino Publish time 2026-2-12 18:24:09

عالمی جریدے کی پاک افغان سرحد کی بندش پر پاکستانی مؤقف کی تائید

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555478_9465378_4_updates.jpg----فائل فوٹو

عالمی جریدے یوریشیا ریویو نے پاک افغان سرحد کی بندش کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام پاکستان کے لیے محض کسٹمز یا تجارت کا مسئلہ نہیں بلکہ بقا اور سلامتی کا معاملہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان سر زمین سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کی شہادتیں بھی ہوئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-23/1531090_121817_updates.jpg
پاک افغان سرحد کی بندش سے افغان معیشت پر منفی اثرات نمایاں ہونے لگے

افغان میڈیا کے مطابق پاکستان سے سرحدی بندش سے افغانستان میں بنیادی اشیاء کی قیمتیں غیرمعمولی حد تک بڑھ گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی جریدے نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغان سرحدی راستوں کو بند کرنا اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم اور مناسب فیصلہ ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ کابل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں دہشت گردی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
Pages: [1]
View full version: عالمی جریدے کی پاک افغان سرحد کی بندش پر پاکستانی مؤقف کی تائید