slotcosino Publish time 2026-2-12 18:24:09

دورۂ سعودی عرب، پرنس ولیم ایپسٹین و اینڈریو معاملے پر سوال نظرانداز کر گئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555503_4578229_News9_updates.jpg
برطانوی شہزادہ ولیم---فائل فوٹو

برطانوی ولی عہد پرنس ولیم نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک عوامی تقریب کے دوران اپنے چچا پرنس اینڈریو اور جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

’دی نیوز انٹرنیشنل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسپورٹس گراؤنڈ میں ایک رپورٹر نے پرنس ولیم سے سوال کیا کہ ’شاہی خاندان نے اینڈریو اور ایپسٹین معاملے پر اب تک کیا مؤثر اقدام اٹھایا ہے؟‘

رپورٹ کے مطابق پرنس ولیم یہ سوال مکمل سنے بغیر ہی آگے بڑھ گئے اور کوئی ردِعمل نہیں دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555143_113556_updates.jpg
پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے ایپسٹین فائلز پر خاموشی توڑ دی

کینسنگٹن پیلس نے بالآخر جیفری ایپسٹین سے جڑے جاری تنازع پر پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا پہلا باضابطہ بیان جاری کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ کنگ چارلس اور پرنس ولیم پہلے ہی پرنس اینڈریو کو شاہی ذمے داریوں سے الگ کر چکے ہیں۔

حالیہ دنوں میں امریکا میں ایپسٹین فائلز سے متعلق نئی دستاویزات منظرِ عام پر آنے پر یہ معاملہ ایک بار پھر زیرِ بحث آ گیا ہے۔

پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ انکشافات پر گہری تشویش رکھتے ہیں اور ان کی توجہ متاثرین پر مرکوز ہے۔

یہ بیان پرنس ولیم کے سعودی عرب کے دورے کے دوران جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب معروف برطانوی اینکر پیئرز مورگن نے شاہی خاندان کے بیان کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف تشویش کا اظہار اس بحران کے اثرات کم نہیں کر سکتا۔
Pages: [1]
View full version: دورۂ سعودی عرب، پرنس ولیم ایپسٹین و اینڈریو معاملے پر سوال نظرانداز کر گئے