طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ کی بروقت حکمت عملی سے مسافر محفوظ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555813_2434610_9_updates.jpg---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں 55 مسافروں کو لے جانے والا فوکر 50 طیارہ کم گہرے سمندری پانی میں ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوگیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ طیارہ موغادیشو سے شمالی شہر گالکایو کے لیے روانہ ہوا تھا، صومالی سول ایوی ایشن کے مطابق پرواز کے تقریباً 15 منٹ بعد عملے نے فنی خرابی کی اطلاع دی اور ایئرپورٹ واپس آنے کی درخواست کی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر کے مطابق پائلٹ نے لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم طیارہ رن وے پر مکمل طور پر نہ رک سکا اور رن وے سے آگے نکل کر ساحل کے قریب کم گہرے پانی میں جا رکا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-26/1504246_015933_updates.jpg
چینی مسافر طیارے کی روس میں ہنگامی لینڈنگ
لندن سے چین جانے والے مسافر طیارے کو روس میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جس میں مسافروں کو طیارے کے ملبے سے محفوظ فاصلے پر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ طیارہ رن وے سے آگے نکل گیا تھا جس کے بعد پائلٹ نے ساحل کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی، نہ کوئی زخمی ہوا اور نہ ہی کوئی ہلاکت ہوئی۔
ایئرلائن کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہیں اور انہیں طبی معائنے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فنی خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Pages:
[1]