ایران معاہدہ نہیں کرے گا تو بے وقوف ہو گا: امریکی صدر ٹرمپ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555462_6066801_04_updates.jpgامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکا سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران معاہدہ نہیں کرے گا تو بے وقوف ہو گا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں 10 طیارے گرائے جا چکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی جنگ کی طرف بڑھ رہے تھے، ٹیرف کا استعمال نہ کرتا تو وہ ایٹمی جنگ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-21/1521621_111315_updates.jpg
ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رُکوانے کا کریڈٹ لے لیا
امریکی صدر نے کہا ہے کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائی ہیں، ان جنگوں میں پاکستان اور بھارت کی جنگ بھی شامل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائی ایٹمی جنگ بن سکتی تھی، میری رائے میں وہ واقعی شدید لڑائی لڑ رہے تھے۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حکام ایرانی تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر غور کر رہے ہیں۔
امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر بات ہوئی ہے۔
امریکی حکام کو ایران کی جوابی کارروائی اور عالمی تیل منڈیوں پر اثرات کا خدشہ ہے۔
Pages:
[1]