گوادر: ساڑھے 18 ارب روپے سے زائد کی چرس پکڑی گئی، 2 اسمگلرز گرفتار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555465_5294308_anf_updates.jpg—فائل فوٹو
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر میں کارروائی کر کے 1.2 ٹن منشیات برآمد کر کے 2 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پنجگور اور تربت قومی شاہراہ پر ٹرک کو روک کر خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی، برآمد شدہ 1.2 ٹن چرس کی عالمی منڈی میں مالیت 66.15 ملین امریکی ڈالرز ہے جو پاکستانی کرنسی میں ساڑھے 18 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ برآمد شدہ منشیات افغانستان سے اسمگل کی گئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-12-26/1540933_043504_updates.jpg
اے این ایف نے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی
کراچی اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یہ گروہ گوادر سے کشتیوں کے ذریعے خلیجی ممالک، یمن اور تنزانیہ منشیات اسمگل کرتا تھا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Pages:
[1]