کورین اداکار کی 39 سال کی عمر میں اچانک موت، آخری مبہم پوسٹ وائرل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555826_1395632_8_updates.jpgجنوبی کوریا کے معروف اداکار جنگ ایون وو 39 سال کی عمر میں اچانک چل بسے اور موت کے بعد ان کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک مبہم پوسٹ وائرل ہوگئی۔
جنگ ایون وو نے اپنی موت سے پہلے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔
اُنہوں نے اپنی آخری پوسٹ میں ہانگ کانگ کی اداکار لیسلی چیونگ، برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس اور اپنی تصویر شیئر کی۔
اداکار نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں آپ کو یاد کرتا ہوں، میں آپ سے حسد کرتا ہوں، مجھے افسوس ہے۔
جنگ ایون وو کی موت کی خبر گزشتہ روز سامنے آئی ہے لیکن اب تک ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی۔
اداکار نے 2006ء میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور جس کے بعد اُنہوں نے کئی مشہور کورین ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور 2019ء میں ریلیز ہونے والی مشہور کورین سیریز ’ویلکم ٹو ویکیکی 2 ‘ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی تھی۔
Pages:
[1]