slotcosino Publish time 2026-2-12 19:39:59

انصاف، معاشی شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں: شہباز شریف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555829_9593366_9_updates.jpg
وزیراعظم شہباز شریف — فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سماجی انصاف، معاشی شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں۔

شہباز شریف نے تشدد پر مبنی انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان انتہاپسندی، دہشتگردی، نفرت و عفریت کے خلاف قومی جدوجہد جاری رکھے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور تشدد کے نظریات معاشروں کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں، یہ انسانیت، برداشت، رواداری اور باہمی احترام جیسی اقدار کو بھی کمزور کرتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555194_031042_updates.jpg
سیاسی تعلقات معاشی تعاون میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے کہاکہ اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے لیے کویتی قیادت کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور پُرتشدد انتہاپسندی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی قربانیاں قومی عزم کی روشن مثال اور فخر کی وجہ ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اسلام ایک امن پسند دین ہے جو اعتدال، رواداری، مکالمے اور انسانی جان کے احترام کا درس دیتا ہے، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو تعلیم اور مثبت سوچ فراہم کر کے انتہا پسندانہ نظریات سے محفوظ بنانا ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: انصاف، معاشی شمولیت اور بین المذاہب ہم آہنگی ہی پائیدار امن کی بنیاد ہیں: شہباز شریف