slotcosino Publish time 2026-2-12 19:42:05

ارجیت سنگھ کے پلے بیک سنگنگ چھوڑنے پر لکی علی کا ردِعمل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-06/1553817_6438728_11_updates.jpg— فائل فوٹو

معروف بھارتی گلوکار لکی علی نے ساتھی گلوکار ارجیت سنگھ کے کیریئر کے عروج پر پلے بیک سنگنگ چھوڑنے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

لکی علی نے اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ ارجیت سنگھ کے اندر کچھ ایسا ضرور ہے جس نے انہیں پلے بیک سنگنگ چھوڑنے پر مجبور کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ارجیت سنگھ کے اس فیصلے کی وجہ سمجھنے کے لیے اس کی جگہ کھڑے ہو کر سوچناپڑے گا کہ وہ کیا محسوس کر رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-27/1550867_085110_updates.jpg
اریجیت سنگھ کا اب مزید فلمی گانے نہ گانے کا اعلان

گلوکاری کی دنیا سے بڑی خبر سامنے آ گئی، معروف بالی ووڈ گلوکار اریجیت سنگھ نے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گلوکار کا کہنا ہے کہ میں ارجیت سنگھ کے فیصلے سے پوری طرح متفق ہوں اور اس میں کوئی نقصان بھی نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اریجیت یقیناً آزاد اور ذاتی نوعیت کی موسیقی تحلیق کرتے رہیں گے، سبھی کو اپنا راستہ خود بنانا ہو گا جیسا کہ ہم نے بنایا ہے۔

واضح رہے کہ ارجیت سنگھ نے پلے بیک سنگنگ سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے تاکہ وہ آزاد اور ذاتی نوعیت کی موسیقی تخلیق کر سکیں۔

گلوکار کے مداحوں کا ماننا ہے کہ پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ اختتام نہیں بلکہ ارجیت سنگھ کے تخلیقی سفر کا ایک نیا آغاز ہے۔
Pages: [1]
View full version: ارجیت سنگھ کے پلے بیک سنگنگ چھوڑنے پر لکی علی کا ردِعمل