slotcosino Publish time 2026-2-12 19:42:08

بیرسٹر علی ظفر نے نیپرا اعلان کو بم قرار دیدیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555248_2977315_AliZafarPTI_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلان کو بم قرار دیدیا ہے۔

نیٹ میٹرنگ لائسنسگ پر سینیٹ اجلاس میں بحث کے دوران بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اعلان کے تحت نیپرا عوام سے بجلی 11 روپے فی یونٹ میں خریدے گی لیکن حکومت عوام کو 40 روپے فی یونٹ میں فروخت کردے گی، یہ کہاں کا انصاف ہے؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555245_103232_updates.jpg
سینیٹ اجلاس، آج کتنے بل اور ترامیمی بلز منظور کیے گئے؟ تفصیل سامنے آگئی

پارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) نے پیکا ایکٹ، کرمنل قوانین، انسداد الیکٹرانک کرائمز اور فیملی کورٹ کے ترامیمی بلز منظور کرلیے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ عوام سے وعدہ کیا گیا تھا آپ سولر لگائیں گے تو ہم آپ کو فائدہ دیں گے، ہم نے زور دیا کہ سولر پینل لگائیں، لوگوں نے لاکھوں روپے کے پینلز پر سرمایہ کاری کی۔

بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ گاؤں میں چھتوں پر سولر پینل لگائے گئے لوگوں نے قرض لے کر سولر پینل لگائے، کچھ ماہ قبل شک ہوا تھا کہ حکومت چاہتی ہے سولر پینل کی پالیسی تبدیل کرے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555214_060021_updates.jpg
نئے نیپرا قواعد سستی بجلی دینے والے شہریوں کو سزا دینے کے مترادف ہیں، شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی( پی پی پی) کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے نئی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) پالیسی کو توانائی منتقلی کو سست قرار دیدیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ ہم ہرگز عوام کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتے، حکومت جواب دے گی ہم کچھ نہیں کررہے اور نیپرا آزاد ارادہ ہے جس نے یہ سب کیا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ نیپرا آزاد نہیں ہے، نیپرا وہی پالیسی بناتی ہے جس کی حکومت ہدایت دیتی ہے، آئی پی پیز بے شک بجلی پیدا نہ بھی کرے تو انہیں پیسے دیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام پر بم ہے، نیپرا کے چیئرمین کو سینیٹ میں بلائیں اور اسے جیل بھیجیں، اگر نیپرا نے کوئی فیصلہ کیا اور حکومت کہے ہم بے بس ہیں تو حکومت قانون سازی کر لے۔
Pages: [1]
View full version: بیرسٹر علی ظفر نے نیپرا اعلان کو بم قرار دیدیا