slotcosino Publish time 2026-2-12 19:42:09

لاہور: ڈمپنگ سائٹ سے ملنے والی ماں بیٹے کی لاشوں کی شناخت ہوگئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555252_4875021_rescue-1122-2_updates.jpgعلامتی تصویر

لاہور میں ڈمپنگ سائٹ سے ملنے والی ماں اور بیٹے کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں ایک روزقبل نامعلوم افراد ماں اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد لاشیں ڈمپنگ سائٹ پر پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555208_045337_updates.jpg
گوجرانوالہ: چن دا قلعہ کے قریب سے خاتون اور بچے کی لاشیں برآمد

گوجرانوالہ کے علاقے چن داقلعہ کے قریب سے خاتون اور بچے کی لاشیں ملی ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خاتون کی شناخت 24 سالہ سونیا جبکہ اس کے بیٹے کی شناخت ایک سالہ حمزہ نام سے ہوئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق سونیا اپنی والدہ کے ہاں آئی ہوئی تھی اور گھر سے سودا سلف لینے بازار گئی تھی۔

پولیس نے خاتون کے بھائی عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
Pages: [1]
View full version: لاہور: ڈمپنگ سائٹ سے ملنے والی ماں بیٹے کی لاشوں کی شناخت ہوگئی