امریکا کا ایرانی تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر غور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555360_9055657_iran_updates.jpgفائل فوٹوامریکی حکام نے ایرانی تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر غور شروع کردیا۔
امریکی عہدیدار کے مطابق ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لینے پر بات ہوئی۔
تاہم امریکی حکام کو ایران کی جوابی کارروائی اور عالمی تیل کی منڈیوں پر اثرات کا خدشہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554804_023853_updates.jpg
بھارت نے ایران کے تیل بردار جہاز بھی ضبط کر لیے
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت امریکی پابندیاں لاگو ہونے سے قبل ایران کو طے شدہ 120ملین ڈالر ادا کر چکا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب بھارت نے چابہار بندرگاہ سے خاموش واپسی کے بعد ایران کے تیل بردار جہاز بھی ضبط کرلیے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرۂ عرب میں اسمگلنگ کے الزام میں 3 آئل ٹینکروں کو ضبط کیا، تینوں آئل ٹینکرز کو ممبئی سے تقریباً 100 سمندری میل کے فاصلے پر روکا گیا۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ بحری جہاز ال جافزیہ، ایسفالٹ اسٹار اور اسٹیلر روبی ایران سے منسلک تھے۔
Pages:
[1]