ڈپریشن نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا: کپل شرما
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555821_7782451_12_updates.jpg---فائل فوٹو
بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے 36 سال کی عمر میں ڈپریشن کے ساتھ جدوجہد کے بارے میں تفصیلات بتادیں۔
بھارتی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ ہر مرحلے کی اپنی الگ خصوصیات تھیں، بچپن مختلف تھا، جب میرے والد موجود تھے تو وہ مرحلہ مختلف تھا، 2004ء میں ان کی موت کے بعد زندگی بالکل پٹری سے اتر گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی پر دوسرا موقع ملنے کے بعد میں دوبارہ کیریئر میں واپس آیا، پھر مجھے ٹی وی پر ایک اور موقع ملا اور میں واپس ٹریک پر آیا، 36 سال کی عمر میں ڈپریشن نے مجھے سخت متاثر کیا اور میں مکمل طور پر نیچے چلا گیا، لوگ کہنے لگے کہ یہ ختم ہو گیا، پھر میں نے شادی کی، پھر شو واپس آیا اور میں نے دوبارہ 300 سے زائد ایپیسوڈز کیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-10/1489284_064655_updates.jpg
بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ، ویڈیو وائرل
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، اور عمارت کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہیں https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کپل نے زندگی کی غیر یقینی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ نیک نیتی سے کام کرنے کے مثبت نتائج ملتے ہیں۔
Pages:
[1]