نیٹ میٹرنگ سے ملک کی اشرافیہ فائدہ اٹھا رہی ہے، نئی ریگولیشن کا اثر زیادہ آمدنی والے لوگوں پر پڑے گا: اویس لغاری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555841_7213889_Ovais-Laghari_updates.jpgوفاقی وزیرِ بجلی اویس لغاری—فائل فوٹووفاقی وزیرِ بجلی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نئی ریگولیشن کا اثر زیادہ آمدنی والے لوگوں پر ہو گا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سردار اویس لغاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ریگولیشنز سے متعلق باتیں ہو رہی ہیں، نیٹ میٹرنگ سے متعلق ریگولیٹر نے 5 بار ریگولیشنز میں تبدیلی کی اور نیٹ میٹرنگ کے 6 سے 7 ہزار صارفین ہیں۔
سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ نئی سولر پالیسی پر تنقید ہو رہی ہے، میں کچھ حقائق آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، اس وقت سولر کی مد میں جو بجلی کی پیداواری صلاحیت 20 سے 22 ہزار میگا واٹ ہے، اس میں سے 6 سے 7 ہزار سولر نیٹ میٹرنگ پر ہیں، ان 7 ہزار میں سے 22 سو میگاواٹ انڈسٹری نےلگایا ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555556_095340_updates.jpg
موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہیں ہوگی، اویس لغاری
وفاقی وزير برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا ہے کہ ریگولیشن کا اثر ان لوگوں پر پڑے گا جنہوں نے سولر میٹر لگائے ہوئے ہیں۔
اویس لغاری نے مزید کہا ہے کہ سولر ملک کے پوش علاقوں میں لگایا گیا ہے۔
ویزِ بجلی نے یہ بھی کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ سے ملک کی اشرافیہ فائدہ اٹھا رہی ہے اور نئی ریگولیشن کا اثر زیادہ آمدنی والے لوگوں پر پڑے گا۔
Pages:
[1]