slotcosino Publish time 2026-2-12 20:21:05

شیری رحمان کا سینٹ سیشن لائیو اسٹریم نہ ہونے پر احتجاج

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555238_2459819_Senatofpak_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ سیشن لائیو اسٹریم نہ ہونے پر احتجاج ریکارڈ کرادیا۔

پارلیمان کے ایوان بالا کے اجلاس سے خطاب میں شیری رحمان نے کہا کہ اہم مسئلے پر گفتگو ہو رہی ہے، سینیٹ سیشن آج بھی لائیو اسٹریم نہیں ہو رہا، وہ تمام سینیٹرز کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرارہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555214_060021_updates.jpg
نئے نیپرا قواعد سستی بجلی دینے والے شہریوں کو سزا دینے کے مترادف ہیں، شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی( پی پی پی) کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے نئی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) پالیسی کو توانائی منتقلی کو سست قرار دیدیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس معاملے پر سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پہلے صرف ہماری تقریریں سنسر ہوتی ہیں، آج پورے ہاؤس کو سنسر کیا جا رہا ہے۔

اس پر رانا ثنا اللہ نے کہ اسلام آباد حملے پر تقاریر کا سلسلہ سینیٹ اجلاس کی لائیو اسٹریمنگ شروع ہونے تک روک دیتے ہیں۔

اجلاس سے خطاب میں سینیٹر مسرور احسن نے کہا کراچی ایئر پورٹ پر ہزاروں مسافروں کی لائن لگی ہے، ٹرالی کے بھی کراچی ایئر پورٹ پر پیسے لیے جا رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: شیری رحمان کا سینٹ سیشن لائیو اسٹریم نہ ہونے پر احتجاج