سینیٹ اجلاس، آج کتنے بل اور ترامیمی بلز منظور کیے گئے؟ تفصیل سامنے آگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555245_8652125_Parliament_updates.jpgفائل فوٹوپارلیمنٹ کے ایوان بالا (سینیٹ) نے پیکا ایکٹ، کرمنل قوانین، انسداد الیکٹرانک کرائمز اور فیملی کورٹ کے ترامیمی بلز منظور کرلیے۔
اجلاس میں ترامیمی بلز کے ساتھ شیری رحمان کا اسلام آباد میں کتابوں پر پلاسٹک کور کی ممانعت کا بل بھی منظور کیا گیا ہے، جس کے مطابق کوئی دکاندار ایسے کتاب فروخت نہیں کرے گا، جس پر پلاسٹک کور ہو، خلاف ورزی پر پہلی مرتبہ 50 ہزار اور دہرانے پر 1 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555238_100343_updates.jpg
شیری رحمان کا سینٹ سیشن لائیو اسٹریم نہ ہونے پر احتجاج
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹڑ شیری رحمان نے سینیٹ سیشن لائیواسٹریم نہ ہونے پر احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پیکا ایکٹ ترمیمی بل میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت ان غیر ممالک کے ساتھ باہمی قانونی معاونت کا معاہدہ کرے، جن کی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پاکستان میں استعمال ہوتی ہیں۔
اجلاس میں سینیٹر ثمینہ زہری کا کرمنل قوانین میں ترمیم کا بل بھی منظور کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ریپ متاثرہ کو میڈیکل نہ دینے پر 1 سال تک سزا اور جرمانہ ہو گا۔
بل میں مزید کہا گیا کہ اگر کوئی نجی یا سرکاری اسپتال ریپ کی متاثرہ کو فوری فرسٹ ایڈ فراہم نہیں کرتا تو اسے سزا دی جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555222_070405_updates.jpg
ہر اُس شخص پر انگلی اُٹھاؤں گا جو دہشت گردی کا حمایتی رہا ہے، ایمل ولی
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہاہے کہ میں ہر اس شخص پر انگلی اٹھاؤں گا جو دہشت گردی کا حمایتی رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بل میں یہ بھی کہا گیا کہ ریپ کا متاثرہ سرکاری اسپتال میں آتا ہے تو فوری طور پر میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے، اگر ریپ متاثرہ شخص نجی اسپتال میں آتا ہے تو اسے 24 گھنٹے کے اندر اندر سرکاری اسپتال بھیجا جائے، جہاں سے میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ حاصل کیا جائے۔
ایوان بالا میں انسداد لیکٹرانک کرائمز ترمیمی بل سینیٹ سے منظور کیا گیا، بچوں کی فحش فلموں پر سزا 7 سال سے بڑھا کر 10 سال کی جائے، جرمانہ 50 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ کیا جائے گا۔
فیملی کورٹ ترمیمی بل میں کہا گیا کہ عدالت شوہر کی پہلی پیشی پر خاتون یا بچے کی ماہابہ رقم فکس کرے گی، اگر تعین نہ ہو تو خرچہ میں ہر سال 10 فیصد اضافہ ہو گا۔
Pages:
[1]