slotcosino Publish time 2026-2-12 20:58:01

بنگلا دیشی انتخابات: 24 ہزار پولنگ اسٹیشنز ہائی و میڈیم رسک قرار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555166_8307173_Bangladesh-IG-Police_updates.jpg
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بنگلادیش میں 12 فروری کو ہونے والے انتخابات میں تقریباً 24 ہزار پولنگ اسٹیشنز ہائی و میڈیم رسک قرار دے دیے گئے۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں انسپیکٹر جنرل پولیس نے کہا ہے کہ ملک بھر کے 8 ہزار 770 پولنگ مراکز ہائی رسک جبکہ 16 ہزار میڈیم رسک قرار دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہائی رسک پولنگ سینٹرز پر پولیس باڈی کیمروں کے ساتھ موجود ہو گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555117_102824_updates.jpg
بنگلادیش میں انتخابی مہم کا وقت ختم

بنگلادیش میں 12 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

آئی جی پولیس نے بتایا ہے کہ انتخابات کے لیے ہر پولنگ اسٹیشن پر 3 درجاتی سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر پولیس تعینات ہو گی اور باہر پولیس موبائل پیٹرول ٹیمیں موجود ہوں گی۔

آئی جی پولیس کے مطابق 80 سے 90 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوں گے۔
Pages: [1]
View full version: بنگلا دیشی انتخابات: 24 ہزار پولنگ اسٹیشنز ہائی و میڈیم رسک قرار