slotcosino Publish time 2026-2-12 20:58:03

بنگلادیش انتخابات: بی این پی رہنما محب الزمان پولنگ اسٹیشن میں گر کر جاں بحق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555850_9108859_hjso_updates.jpg
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بنگلادیش کے شہر کھلنا میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے رہنما محب الزمان پولنگ سینٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی این پی نے جماعت اسلامی کے کارکنان پر محب الزمان کو دھکا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

بی این پی کے مطابق دھکا لگنے سے 60 سالہ رہنما گر گئے، جس سے ان کے سر پر چوٹ آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محب الزمان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555758_031325_updates.jpg
بنگلادیش عام انتخابات: ووٹنگ کا وقت ختم

ملک بھر کے 299 حلقوں میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہونے والے انتخابات سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک جاری رہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب جماعت اسلامی کے رہنما محبوب الرحمان نے بی این پی کے الزامات کی تردید کردی۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوب الرحمان کا کہنا ہے کہ بی این پی والے ہماری خواتین کو پولنگ اسٹیشن سے نکال رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مداخلت کی، اسی دوران ہنگامہ آرائی میں ایک شخص کی طبیعت خراب ہوگئی، بعد میں معلوم ہوا کہ وہ انتقال کر گئے، کوئی دھکا یا تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا۔
Pages: [1]
View full version: بنگلادیش انتخابات: بی این پی رہنما محب الزمان پولنگ اسٹیشن میں گر کر جاں بحق